روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روسی ہیکروں نے نہ تو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی میں مدد فراہم کی اور نہ ہی کسی بھی طرح اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت کی۔
مسٹر پوتن نے بتایا کہ 'روسی ہیکروں نے امریکہ کے صدارتی انتخاب میں جیتنے میں مدد نہیں کی اور نہ ہی دنیا کے طاقتور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی۔ یہ سب سنی سنائی اور افواہ ہے، روس اور امریکہ کے تعلقات کو خراب کرنے کی سازش ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر ایمینوئل میکخواں کورونا سے متاثر
انہوں نے بتایا کہ اس کے نتیجے میں روس اور امریکہ کے مابین یہ تعلقات امریکی پالیسی کا شکار ہوگیا۔ صدر نے کہا کہ 'ہم امید کرتے ہیں کہ نومنتخب صدر جو بائیڈن کی دور حکومت میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں بہتری آئے گی'۔