روسی سفارت کاروں اور سفارت خانے کے عملے نے یوکرین چھوڑنا شروع کر دیا ہے جس سے سفارتی اداروں کے ساتھ بات چیت کرنا مشکل ہوگیا ہے۔Russian Ukraine Tensions
ایک ذریعے نے ہفتہ کو خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کو بتایا کہ ’’یوکرینی شہریوں کے مطابق روسی سفارت کار اور قونصلر حکام روس کے لیے روانہ ہونا شروع کر دیا ہے۔ جو کہ خاص طور پر سفارت خانے سے رجوع کرتے ہوئے پیش آنے والی مشکلات سے ثابت ہوتا ہے۔"Russian diplomats start leaving Ukraine
ذرائع نے بتایا کہ ماسکو کا یہ فیصلہ کچھ مغربی ممالک سے متاثر ہو سکتا ہے جنہوں نے یوکرین سے انخلاء کا اعلان کیا تھا۔
"ویسے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے برطانوی وزیر خارجہ ایلزبتھ ٹرس کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران اس امکان کا اشارہ دیا تھا۔
جنوری کے آخر میں لاوروف نے کہا تھا کہ روس یوکرین میں روسی سفارت کاروں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر غور کر رہا ہے۔
امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور آسٹریلیا نے روس کے ساتھ کشیدگی پر یوکرین سے اپنے سفارتی عملے کو جزوی طور پر واپس بلانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ ان ممالک نے روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کا امکان ظاہر کیا ہے جس کی ماسکو نے تردید کی ہے۔
یو این آئی