ETV Bharat / international

Russia Ukrain War: کیف کے قریب قصبہ پر روسی بمباری سے 6 افراد ہلاک، ماریوپول پر پھر حملے - attacks Mariupol again

روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کا محاصرہ کر رکھا ہے جب کہ روس نے یوکرین کے شہر ماریو پول پر دوبارہ حملے بھی شروع کر دیئے ہیں۔

بمباری
بمباری
author img

By

Published : Mar 6, 2022, 1:26 PM IST

یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریبی قصبہ پر روسی فوج کی بمباری سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کا محاصرہ کر رکھا ہے جب کہ روس نے یوکرین کے شہر ماریو پول پر دوبارہ حملے بھی شروع کر دیئے ہیں۔

ماریو پول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں روسی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگوں کا انخلا ملتوی کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر ولادویمیر زیلینسکی پولینڈ کی سرحد کے قریب منتقل ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملوں کا آغاز کیا تھا اور روس کی جانب سے یوکرین کے مختلف شہروں پر قبضہ بھی کیا جا چکا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.