ETV Bharat / international

American Journalist Shot Dead In Ukraine: یوکرین میں روسی گولہ باری کے درمیان ایک امریکی صحافی ہلاک - US journalist shot dead in Irpin

یوکرین میں شدید روسی گولہ باری کے درمیان ایک امریکی صحافی کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جب روسی فوج اِرپن علاقے میں جوابی کارروائی کر رہی تھی، اس وقت 51 سالہ برینڈٹ ریناڈا گولی لگ گئی۔ US Journalist Shot Dead in Ukraine۔

Russian army
Russian army
author img

By

Published : Mar 13, 2022, 9:19 PM IST

Updated : Mar 13, 2022, 9:39 PM IST

کیف: جنگ زدہ یوکرین میں امریکی صحافی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ وہ ویڈیو جرنلسٹ تھے۔ میڈیا رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے۔ معالجین اور عینی شاہدین نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے شمال مغربی مضافاتی علاقے ارپن میں اتوار کو ایک امریکی صحافی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، جب کہ ایک دوسرے کے زخمی ہونے کی خبر ہے Russian journalist shot dead by American journalist۔

یوکرینی فوج کے لیے کام کرنے والے ایک سرجن نے بتایا کہ ایک امریکی کی موقع پر ہی موت ہو گئی جب کہ دوسرے کا علاج کیا جا رہا ہے۔

روسی فورسز نے اس وقت فائرنگ کی، جب ایک کار ان کی طرف آرہی تھی جس میں برینڈ ریناڈ سوار تھے، ان کو گولی لگی اور جاں بحق ہوگئے۔ ان کی عمر 51 سال تھی۔

نیویارک ٹائمس نے اس واقعہ پر کہاکہ یوکرین کی راجدھانی کیف کے نزدیک امریکی صحافی برینٹ ریناڈکی موت کے بارے میں معلوم ہونے پر دکھ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ وہ وہاں اخبار کے لئے کسی اسائن منٹ پر نہیں تھے۔

اخبار کے محکمہ رابطہ عامہ نے ٹوئٹ کیا کہ ہمیں برینٹ ریناڈ کی بارے میں معلوم ہونے سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ برینٹ ایک باصلاحیت فوٹوگرافر اور ویڈیو گرافر تھے، جنہوں نے برسوں دی نیویارک ٹائمس میں تعاون کیا۔ وہ یوکرین میں ٹائمس کے لئے کسی بھی اسائن منٹ پر نہیں تھے۔

بیان کے مطابق ریناڈ نے صحافی پریس بیج پہنا ہوا تھا جو انہیں کئی سال پہلے نیویارک ٹائمس نے جاری کیا تھا۔

اتوار کو روسی میزائلوں نے نیٹو کے رکن پولینڈ کے ساتھ یوکرین کی مغربی سرحد کے قریب ایک تربیتی فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا۔ اس حملے میں 35 افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے، جب کہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

حکام کے مطابق یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب روس نے یوکرین کے لیے بھیجے گئے غیر ملکی ہتھیاروں کی کھیپ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔

Last Updated : Mar 13, 2022, 9:39 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.