ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: یوکرین کے چار شہروں میں روس کا جنگ بندی کا اعلان - Russia Ukraine Tension update

جنگ سے متاثرہ یوکرین کے مختلف شہروں میں جاری گولہ باری کے درمیان پھنسے بھارتی طلبا سمیت سینکڑوں لوگوں کے محفوظ انخلا کے پیش نظر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کوریڈور بنانے کے لیے روس جنگ بندی کے لیے تیا ر ہوگیا ہے۔ Russia Ukraine War

russia ukraine war, latest Ceasefire, corridors planned in some regions
یوکرین کے چار شہروں میں روس نے جنگ بندی کا اعلان کیا
author img

By

Published : Mar 7, 2022, 5:00 PM IST

یوکرین کی راجدھانی شہر کیف کے ساتھ ساتھ خارکیف، ماریو پال اور سومی میں روسی افواج کا سب سے زیادہ حملہ ہوا ہے اور انہی شہروں سے لوگوں کو محفوظ طریقہ سے باہر نکالنے کے لئے محفوظ کوریڈور بنائے جائیں گے۔ Russia Ukraine War

روس کی وزارت دفاع کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے سے بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے جنگ بندی کی جائے گی حالانکہ یوکرینی انتظامیہ کی طرف سے اس کی تصدیق ہونی باقی ہے۔ latest Ceasefire in Ukraine

پیر کو وزیراعظم نریندر مودی کی روس اور یوکرین کی قیادت ہونے والی بات چیت سے پہلے جاری جنگ کے درمیان یہ تبدیلی سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Partial Ceasefire in Ukraine: شہریوں کو نکالنے کے لیے عارضی جنگ بندی کی کوشش ناکام

اس سے پہلے فرانس کے صدر امینوئل میکرون کی درخواست کے بعد روس نے پیر کو یوکرین میں پھنسے غیرملکیوں کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کوریڈور کھولنے کے لیے ہندستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 12 بجے سے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

بیان میں کہاگیا کہ جنگ بندی کے وقت روس ڈرون کی مدد سے شہریوں کو محفوظ باہر نکالنے میں بھی مدد کرے گا۔ روس اب یوکرین سے کسی یقینی کارروائی کا انتظار کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم انسانی کوریڈور بنائے جانے کے لیے اور غیرملکی افراد کے ساتھ شہریوں کو محفوظ نکالنے کا انتظام کرنے کی یوکرین سے اپیل کرتے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.