ETV Bharat / international

Russia Ukraine Tension: روس یوکرین کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اٹلی نے ثالثی کی پہل کی

author img

By

Published : Feb 18, 2022, 9:34 PM IST

روس یوکرین کشیدگی Russia Ukraine Tension کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کے درمیان اٹلی کے وزیر خارجہ نے روسی وزیر خارجہ سے کہا کہ اٹلی، روس-یوکرین کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ثالثی کے لیے تیار ہے۔ جبکہ ترک صدر نے بھی اس ضمن میں کام کر رہے ہیں۔Italy seek mediation to ease tensions

اٹلی کے وزیر خارجہ لوئگی ڈی مائو
اٹلی کے وزیر خارجہ لوئگی ڈی مائو

اٹلی کے وزیر خارجہ لوئگی ڈی مائو نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے جمعرات کو کہا کہ اٹلی، روس-یوکرین کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ثالثی کے لئے تیار ہے۔Italy seek mediation to ease tensions

اٹلی کے وزیر خارجہ نے ماسکو میں کہا، "جہاں تک یوکرین کی سرحد پر کشیدگی کی بات ہے، اٹلی نے اس بحران کے حل کے لیےسفارتی کوششوں کی قیادت کرنے کی ذمہ داری لی ہے۔" میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ سفارتی حل تک پہنچنے میں اٹلی پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔ Russia Ukraine Tension

ڈی مائو کیف میں اپنے یوکرائنی ہم منصب دیمترو کولیبا سے ملاقات کرنے کے ایک دن بعد بات چیت کے لیے ماسکو پہنچے ہیں۔

یوروپی یونین اور امریکہ نے متعدد دفعہ الزام لگایا کہ روس جنگ کی تیاری کرتے ہوئے یوکرین کی سرحد کے قریب فوجی دستے تعینات کر رہا ہے۔ تاہم، روس نے دلیل دی ہے کہ فوجی وہاں ایک تربیتی مشن کے لیے موجود ہیں اور منگل سے واپس آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Ukraine Russia Tension: یوکرین روس کے ساتھ امن برقرار رکھنے کے لیے بات چیت پر رضامند

اٹلی کے علاوہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی کہا ہے کہ ان کا ملک خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر یوکرائنی اور روسی رہنماؤں کی میٹنگ منعقد کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

وہیں پولینڈ نے کہا ہے کہ مشق کے بعد اپنے فوجیوں کی مستقل تعیناتی کے مقامات پر واپسی کے باوجود یوکرین پر روس کے حملے کا خطرہ کم نہیں ہوا ہے۔

پولینڈ کے قومی سلامتی بیورو کے سربراہ پاویل سولوچ نے پولش ریڈیو سے کہا،’گذشتہ گھنٹوں کی رپورٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔کئی ایسی وجہیں ہیں جو اس بات کی جانب اشارہ کر رہی ہیں کہ روس یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔ کل کے مقابلے اس اندیشے میں آج اضافہ ہوا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: Ukraine Russia Tensions: یوکرین روس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری

انہوں نے کہا کہ روس یوکرین میں محدود حملہ کر سکتا ہے، کیف پر قبضہ کر نے، دو طرف سے گھات لگا کر حملہ کرنے یا بیلاروس، ڈونباس اور بحیرہ اسود سے حملہ کرنے جیسی کاروائی کر سکتا ہے۔

روس نےحالانکہ یوکرین اور مغربی ممالک کی طرف سے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ روس یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی روس نے روسی سرحد کے قریب نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (ناٹو) کی فوجی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے روس کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.