ETV Bharat / international

Russia Responds on War Criminal: روس نے کہا، جو بائیڈن کا بیان ناقابل قبول اور ناقابل معافی - پوتن کو جنگی مجرم کہنے پر روس ناراض

امریکی صدر جوبائیڈن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ روسی صدر یوکرین پر حملے کے ذمہ دار ہیں، یوکرین میں ہونے والی تباہی پر میں انہیں جنگی مجرم سمجھتا ہوں۔ جس پر روس نے امریکی صدر کا بیان ناقابل قبول اور ناقابل معافی قرار دے دیا۔Russia Responds on War Criminal

روسی صدر پوتن
روسی صدر پوتن
author img

By

Published : Mar 18, 2022, 10:53 PM IST

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے پوتن کو جنگی مجرم کہنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے روس نے امریکی صدر کا بیان ناقابل معافی قرار دے دیا۔Russia Responds on War Criminal

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روسی صدر یوکرین پر حملے کے ذمہ دار ہیں، یوکرین میں ہونے والی تباہی پر میں انہیں جنگی مجرم سمجھتا ہوں۔

وائٹ ہاوس کے ترجمان جین ساکی نے جوبائیڈن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے ان کے دل کی آواز قرار دیا، جین ساکی کے مطابق یوکرین میں تباہی دیکھنے کے بعد یہ امریکی صدر کا ذاتی ردعمل تھا۔

روس کی جانب سے امریکی صدر کے بیان کی سخت مذمت کی گئی ہے اور بیان کو ناقابل قبول اور ناقابل معافی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Russia Ukraine War: امریکی سینیٹ نے متفقہ طور پر پوتن کو جنگی مجرم قرار دے دیا

روسی صدر کے ترجمان دیمتری پیسکووف کا کہنا تھا کہ کسی بھی سربراہ مملکت کی جانب سے ایسا بیان کسی طور قبول نہیں۔

صدر پوتن کے ترجمان نے امریکہ کو یاددہانی کراتے ہوئے مزید کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں امریکی حملوں کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی سینیٹ نے منگل کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کو جنگی مجرم قرار دینے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کی تھی۔ Russia Ukraine War

ڈیموکریٹک سینیٹ کے رہنما چک شومر نے خطاب میں کہا، ’’ہم، ڈیموکریٹس اور ریپبلکن متحد ہوکر کہتے ہیں کہ پوتن یوکرینی عوام کے خلاف ڈھائے جانے والے مظالم کے احتساب سے نہیں بچ سکتے‘‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.