روس کی جانچ کمیٹی کے ایک بیان کے مطابق، روسی یونین کے شہریوں کو فون کال پر قتل اور تشدد کی دھمکیاں ملنے کے سلسلے میں سوشل نیٹ ورک فیس بک اور انسٹا گرام کی مالک امریکی کمپنی میٹا کے ملازمین پر روسی جانچ کمیٹی نے ایک مجرمانہ معاملہ شروع کیا ہے۔‘‘Russia opens criminal case against Meta
بیان میں کہا گیا،’’ان کارروائیوں میں روسی یونین کی مجرمانہ دفعہ کے آرٹیکل 280 (انتہا پسندانہ سرگرمیوں کے لیے عوامی کال) اور 205.1 (دہشت گردانہ سرگرمیوں میں مدد) کے تحت جرائم کے اشارے ہیں۔Russia on Meta
الجزیرہ کی خبر کے مطابق، اس سے قبل فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرینٹ کمپنی میٹا نے یوکرین پر روسی حملے کے بعد روسی شہریوں کے خلاف پرتشدد تقریر کی اجازت دینے کے لیے اپنی پالیسی میں عارضی نرمی کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Meta on Russia Invasion: فیس بک پر روسیوں کے خلاف پرتشدد پوسٹس کی اجازت
میٹا نے اپنے پالیسی فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا، ’’ہم اب بھی روسی شہریوں کے خلاف تشدد کے لیے قابل اعتبار کالوں کی اجازت نہیں دیں گے۔‘‘ کمپنی نے کہا کہ یہ اجازت صرف عارضی تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پالیسی آرمینیا، آذربائیجان، ایسٹونیا، جارجیا، ہنگری، لٹویا، لتھوانیا، پولینڈ، رومانیہ، روس، سلواکیہ اور یوکرین پر لاگو ہوتی ہے۔
اس اعلان کے بعد، روسی پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے روسی میڈیا انسپکٹر روسکوم نیڈزر سے روس میں انسٹاگرام پر پابندی لگانے کو کہا ہے۔
دفتر نے میٹا کو ایک انتہا پسند تنظیم کے طور پر تسلیم کرنے اور روس میں اس کی سرگرمیوں پر پابندی لگانے پر بھی زور دیا۔
یواین آئی