ETV Bharat / international

کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں روس دوسرے نمبر پر

author img

By

Published : May 18, 2020, 1:53 PM IST

کورونا وائرس کے مریضوں کے حوالے سے روس میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ روس میں مزید 9 ہزار 700 سے زائد مریض سامنے آئے جس کے بعد روس کورونا مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گیاہے۔

کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں روس دوسرے نمبر پر
کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں روس دوسرے نمبر پر

روس میں اب تک 2 لاکھ 81 ہزار سے زائد کورونا مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ 2 ہزار 631 افراد اس مرض کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں مرنے والوں کی تعداد 91 ہزار کے قریب جاپہنچی ہے ۔دوسری جانب برازیل میں مزید 485 اور فرانس میں مزید 483 افراد انتقال کر گئے۔

تاہم فرانس میں نئے مریضوں کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے جبکہ جرمنی تیزی سے کورونا وبا پر قابو پا رہا ہے اور اتوار کو وہاں صرف 407 نئے مریض سامنے آئے۔

ترکی میں بھی کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے جبکہ اتوار کو بھارت میں کورونا کے مزید 5ہزار سے زائد مریض سامنے آئے جس کے بعد بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 95 ہزار 698 ہو گئی ہے۔

بھارت میں 3 ہزار سے زائد افراد اس مرض سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ ادھرسعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 54 ہزار، قطر میں 32 ہزار سے اور متحدہ عرب امارات میں 23 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ بنگلہ دیش میں 22 ہزار اور انڈونیشیا میں 17 ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.