ETV Bharat / international

Russia US Tension: روس نے متعدد امریکی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا - امریکہ روس اختلافات

امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ میں روسی عملے کو بے دخل کرنے کے چند دنوں بعد روس نے ماسکو میں امریکی سفارت خانے سے متعدد امریکی سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے انھیں ملک بدر کر دیا ہے۔Russia US Tension

روسی صدر ولادیمیرپوتن
روسی صدر ولادیمیرپوتن
author img

By

Published : Mar 24, 2022, 9:16 PM IST

روس نے ملک کے دارالحکومت ماسکو میں امریکی سفارت خانے سے متعدد امریکی سفارت کاروں کو "ناپسندیدہ شخصیات" قرار دیتے ہوئے ملک سے بے دخل کر دیا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔اس ماہ کے شروع میں، امریکہ نے اقوام متحدہ میں روس کے مشن سے 12 سفارت کاروں کو یہ کہتے ہوئے نکال دیا تھا کہ وہ جاسوسی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ روس کی جانب سے اس اقدام کو دشمنانہ کارروائی اور اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے میزبان ملک کے طور پر امریکا کے وعدوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔Russia US Tension

امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا، " امریکی سفارت خانے کو روسی وزارت خارجہ کی طرف سے 23 مارچ کو 'ناپسندیدہ شخصیات' قرار دیے گئے سفارت کاروں کی فہرست موصول ہوئی ہے۔" یوکرین پر روس کے حالیہ حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان لفظوں اور پابندیوں کی جنگ تیز ہو گئی ہے۔ امریکہ نے روس پر ذاتی اور اقتصادی پابندیوں سمیت سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ روس نے امریکی صدر جو بائیڈن سمیت کئی امریکی اہلکاروں پر پابندیاں بھی عائد کر رکھی ہیں۔Russia expels several American diplomats

یہ بھی پڑھیں:

Russia Ukraine War: یوکرین میں گولہ باری کی زد میں آنے سے روسی صحافی ہلاک

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے دوطرفہ تعلقات میں روس کا یہ تازہ ترین فضول اور غیر نتیجہ خیز قدم ہے۔ ہم روسی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکی سفارت کاروں اور ملازمین کی غیر منصفانہ برطرفی کو ختم کرے۔ انہوں نے کہا کہ اب پہلے سے کہیں زیادہ یہ ضروری ہے کہ ہماری حکومتوں کے درمیان رابطے کو برقرار رکھنے کے لیے ہمارے ممالک کے پاس ضروری سفارتی اہلکار موجود ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.