ETV Bharat / international

روس نے ترکی سے روسی ماہرین کو در بدر کیئے جانے کے دعوؤں کی تردید کی - urdu news

روسی میزائل سسٹم ایس- 400 کو ترکی کو سونپنے کے لئے ایک سمجھوتہ ہوا ہے اور وہاں جانے والے روسی ماہرین کی واپسی اس معاہدے کی شرائط کے مطابق ہوگی۔

Russia
Russia
author img

By

Published : Jun 3, 2021, 7:54 PM IST

روسی فیڈرل سروس برائے فوجی تکنیکی تعاون نے جمعرات کے روز ان میڈیا رپورٹوں کی تردید کی جن میں یہ کہا گیا ہے کہ روسی میزائل سسٹم ایس -400 پہنچانے کے لئے ترکی جانے والے روسی ماہرین کو واپس بھیجنے کا منصوبہ ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ امریکی دباؤ میں کیا جارہا ہے تا کہ وہاں روسی ملازمین کی موجودگی کو ختم کیا جاسکے۔

روسی دفاعی تعاون ایجنسی کے ترجمان ویلیریا ریشہتنکوف نے کہا کہ "روسی میزائل سسٹم ایس- 400 کو ترکی کو سونپنے کے لئے ایک سمجھوتہ ہوا ہے اور وہاں جانے والے روسی ماہرین کی واپسی اس معاہدے کی شرائط کے مطابق ہوگی"۔

(یو ا ین آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.