ETV Bharat / international

بغداد کے گرین زون میں راکٹ گرا - دہشت گردوں

عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں ہفتے کے روز کتیوشا راکٹ گرا۔ تاہم اس میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ عراقی فوج نے اس سلسلے میں اطلاع دی۔

بغداد کے گرین زون میں راکٹ گرا
بغداد کے گرین زون میں راکٹ گرا
author img

By

Published : Aug 30, 2020, 2:06 PM IST

عراقی مشترکہ مہم کمانڈ کے میڈیا دفتر نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ یہ راکٹ مشرقی بغداد میں کنات ال جیش سے داغے گئے جو گرین زون میں خالی مکان پر گرا۔ اس علاقے میں خود امریکی سفارت خانہ اور عراق کے کچھ بڑے سرکاری دفاتر ہیں۔

فی الحال کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن امریکی فوجی اڈے اور گرین زون پر راکٹوں اور مارٹروں سے مسلسل حملہ کیا جاتا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے داعش کے شدت پسندوں کے خلاف لڑائی کے لئے عراقی فوج کی حمایت میں 5000 سے زیادہ امریکی افواج کو تعینات کیا ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.