فرنچ آرٹ اکیڈمی نے میڈیا کو یہ اطلاع دی۔ کارڈِن فرانس کے معروف ڈیزائنر تھے اور عالمی شہرت یافتہ فیشن برانڈ کے بانی تھے۔ وہ سنہ 1922 میں اٹلی میں پیدا ہوئے اور سنہ 1945 کے بعد پیرس میں رہ رہے تھے۔
وہ اپنے ڈیزائن میں ہندسی شکلوں کا زیادہ استعمال کرتے تھے اور انہوں نے کپڑوں سے لے کر فرنیچر اور پین سے عطر تک ہر چیز ڈیزائن کی۔
یہ بھی پڑھیں: روس: 150 رضاکاروں کو کورونا کی خوراک دی گئی
ایک مالدار شراب تاجر کے بیٹے کارڈِن کی پیدائش دو جولائی سنہ 1922 کو وینِس کے پاس ہوا تھا۔ وہ جب دو برس کے تھے تو اس وقت ان کا خاندان اٹلی سے فرانس منتقل ہوگیا تھا۔