ETV Bharat / international

لاک ڈاؤن کے دوران گھر بیٹھے فیرو کے جزائر کی سیر کریں - لاک ڈاؤن کے دوران

فیرو جزائر کے سیاحتی بورڈ نے آن لائن ریموٹ کنٹرول ٹور گائڈ تیار کی ہے جو سیاح کو آن لائن فیرو کے جزائر کی سیر کروائے گا۔

faroe islands
faroe islands
author img

By

Published : Apr 18, 2020, 3:36 PM IST

لاک ڈاؤن کے دوران گھر کی چہار دیواری میں رہتے ہوئے اگر آپ تنگ آچکے ہیں؟ اور سیر کرنے کی طبیعت ہے تو فیرو جزائر کا آن لائن سیر کر سکتے ہیں۔

فیرو جزائر کے سیاحتی محکمہ نے آن لائن سیر کروانے کے لیے ویڈیو گیم بنائی ہے، اس گیم میں آپ کو ٹور گائڈ ملے گا جو جزائر کی سیر کروائے گا، آپ جہاں جانے کی خواہش کا اظہار کریں گے وہ آپ کو وہاں لے کر جائے گا۔

کنٹنٹ کمیونیکیشن منیجر لیوی ہنسین نے کہا 'اگر آپ نے ٹور گائیڈ کو کہا کہ بائیں چلو تو وہ بائیں مڑ جائے گا، اگر کہا دائیں تو وہ دائیں چلے گا، اگر آپ نے بولا اچھلو تو وہ اچھلے گا، اگر دوڑنے کو کہا تو وہ دوڑے گا'۔

مقامی افراد ہیلمیٹ پر ایک پٹا باندھتے ہیں اور جزیرے کی سیر کرواتے ہیں۔

یہ ٹور 15 اپریل کو شروع ہوا ہے اور 25 اپریل تک جاری رہے گا، ہنسین نے بتایا 'ابھی تک ہمارے پاس پہلے چار گھنٹے کے لمبے ٹور میں 50 ہزار یوزرس آئے ہیں'۔

واضح رہے کہ ہر ایک یوزر کو ماریو اسٹائل کا ٹور گائڈ کنٹرول ملتا ہے۔

ابھی تک جو ٹور ہوئے ہیں ان میں لوگوں کو آن لائن ہیلیکپٹر کی سواری دی ہے، اس ٹور میں سیاحوں کو کلاسکسویک شہر کی سیر کرائی گئی ہے۔

آپ کو بتا دیں کے فیرو جزائر میں کل 18 چھوٹے چھوٹے جزیرے ہیں اور یہ اسکاٹلینڈ کے شمال میں واقع ہے۔

جان ہاپکن یونیورسٹی کے مطابق فیرو جزائر میں کووڈ-19 سے اب تک 200 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.