برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم نے بریگزٹ میں التوا کے قانون کی منظوری دے دی۔
قانون کی منظوری کے بعد حکومت معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں بریگزٹ التوا کرنے کی پابند ہوگی۔
دارالامرا سے جاری بیان کے مطابق یورپی یونین علیحدگی بل6 کو شاہی منظوری مل گئی ہے۔
برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم سے قانون کی منظوری ملنے کے بعد وزیراعظم بورس جانسن کو 31 اکتوبرتک کسی سمجھوتے کے بغیر برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج سے روک دیا ہے۔
’شاہی رضامندی‘ کے نام سے معروف اس قانون کی برطانوی پارلیمان نے گذشتہ ہفتے منظوری دی تھی۔ وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت نے اس قانون کی مخالفت کی تھی۔
شاہی رضا مندی کا اعلان پارلیمان کے ایوانِ بالا(ہاؤس آف لارڈ) میں کیاگیا ہے۔
دوسری طرف برطانوی دارالعوام کے اسپیکر جان برکاؤ نے کچھ ہفتوں میں مستعفیٰ ہونے کا عندیہ دیاہی۔
اسپیکر نے قبل از وقت انتخابات کے حق میں ووٹ دینے والے اراکین کا ساتھ نہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔