کیو پولیس نے منگل کی شب کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا سب سے زیادہ سرگرم مظاہرین کو پولیس نے حراست لیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ہزاروں کی تعد اد میں مظاہرین منگل کی صبح پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ کرنے کے لئے جمع ہو گئے اور مظاہرین کی طرف سے باہر خیمے لگانے کے دوران پولیس سے جھڑپ ہو گئی ۔
پولیس نے انہیں ہٹانے کی کوشش کی جس سے دونوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔
مقامی حکام نے کہا کہ حالات قابو میں ہیں اور پارلیمنٹ کے مضافات کی سڑکوں کو خالی کرا دیا گیا ہے ۔