ETV Bharat / international

مالی: فرانسیسی صدر کے خلاف احتجاج

پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف سارے عالم اسلام میں غم و غصہ کا ماحول ہے جبکہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے مسلمان فرانس کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کر رہے ہیں۔

French flag
French flag
author img

By

Published : Oct 29, 2020, 4:25 AM IST

مالی کے دار الحکومت بماکو میں سینکڑوں مسلمانوں نے فرانس کے خلاف حضور نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مالی: فرانسیسی صدر کے خلاف احتجاج

اس دوران مظاہرین نے فرانسیسی پرچم کو نذر آتش کیا اور فرانسیسی صدر کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کیا۔

احتجاج کے دوران مظاہرین فرانسیسی صدر کے خلاف مختلف قسم کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے فرانسیسی صدر سے معافی کا مطالبہ کیا۔

پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف سارے عالم اسلام میں غم و غصہ کا ماحول ہے جبکہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے مسلمان فرانس کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کر رہے ہیں۔

متعدد عرب ممالک کی دکانوں سے فرانسیسی مصنوعات کو ہٹا دیا گیا ہے جبکہ خلیجی ممالک کی تنظیم جی سی سی کے تقریباً تمام رکن ممالک نے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی حمایت کی ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے عرب ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔کویت میں سب سے پہلے کاروباری تنظیموں نے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد کویت بھر سے فرانسیسی مصنوعات کو دکانوں سے ہٹا دیا گیا۔

واضح رہےکہ فرانسیسی صدر ایمینویل میکخواں کے اسلام مخالف بیان اور حضرت محمد ﷺ کی شان میں ہونے والی گستاخی کو نہ روکنے کے بیان کے بعد کئی ممالک میں فرنچ مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم شروع ہے۔ ترکی صدر رجب طیب اردغان نے بھی اپیل کی ہے کہ فرانسیسی اشیاء کا بائیکاٹ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.