ETV Bharat / international

اٹلی: وینس میں طوائفوں کے حقوق کی حمایت میں احتجاج - طوائفوں کے شہری حقوق کی کمیٹی

گالیوں، تشدد اور تعصبات سے تحفظ کی علامت سرخ چھتریوں کو تھامے ہوئے کارکنان نے وینس کی سڑکوں پر سانتا لوسیا ریلوے اسٹیشن سے مارچ کیا۔

Protest in support of sex workers' rights in Venice

author img

By

Published : Oct 25, 2021, 3:53 PM IST

اٹلی (Italy) میں طوائفوں کے حقوق کے لیے لڑنے والی کارکنان اتوار کے روز وینس (Venice) میں جمع ہوئیں تاکہ وہ پروجیکٹ "امبریلا یعنی سرخ چھتریوں کے نیچے بیس سال کی سرگرمی" میں حصہ لے سکیں۔

اٹلی: وینس میں طوائفوں کے حقوق کی حمایت میں احتجاج

یہ پروجیکٹ یا احتجاج 30 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ یہ ریلی 2001 میں وینس بینالے کے دوران ایکٹیوسٹ کارلا کورسو کی قیادت میں طوائفوں کے شہری حقوق کی کمیٹی کے زیر اہتمام پہلے مظاہرے کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر نکالی گئی۔

طوائفوں کے شہری حقوق کی کمیٹی کی نمائندہ ارمینیا نے کہا کہ ''"آج ہم یہ مظاہرہ اس لیے کر رہے ہیں کہ بیس سال ہو چکے ہیں جب کمیٹی نے چھتری کا استعمال کیا تھا، تادیے کے فنکار کا بہت بہت شکریہ۔ سرخ چھتری طوائفوں کے حقوق، خواتین کے حقوق، ٹرانسجینڈر اور تارکین وطن سیکس ورکر کی علامت بن گئی ہے۔"

اس سال سیکس ورکرز کے ایک گروپ نے "طوائفوں کے پویلین" کے ایک حصے کے طور پر سرخ چھتریوں کے ساتھ وینِس کی سڑکوں پر مارچ کیا، جہاں سلووینیا کے مصور تادیج پوگاکر نے "کوڈ ریڈ" لگایا ہے، یہ نمائش دنیا میں سیکس ورکرز کی عکاسی کرتی ہے۔

گالیوں، تشدد اور تعصبات سے تحفظ کی علامت سرخ چھتریوں کو تھامے ہوئے کارکنوں نے اتوار کے روز وینس کی سڑکوں پر سانتا لوسیا ریلوے اسٹیشن سے مارچ کیا۔

اس کے بعد ایکٹیوسٹ کاسا پنٹو کروس پہنچے، جو کیمپو میں ملاقات کا مقام ہے، جہاں پوگاکر نے نمائش "کوڈ: ریڈ" پیش کی ہے۔

طوائفوں کے شہری حقوق کی کمیٹی کی رکن انیتا گریبالدی ''"آج ہمارے لیے بہت اہم دن ہے کیونکہ ہم اپنی زندگی کی خوشیاں منا رہے ہیں اور سب کو دکھا رہے ہیں کہ ہم یہاں ہیں، اس لیے میں یہاں آ کر بہت خوش ہوں۔"

کارکنوں نے طوائفوں کی تصویروں کی ایک نمائش پروجیکٹ "یونائیٹڈ انڈر اے ریڈ امبریلا: سیکس ورک اراؤنڈ دا ورلڈ" کے ایک حصے کے طور پر پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی: کیبل کار حادثے میں 14 افراد ہلاک

ہفتے کے دوران کارکنوں نے اپنی لڑائی شروع کرنے اور اس تحریک کو جنم دینے کے بیس سال بعد سیکس ورکرز کے حالات اور حقوق پر تبادلہ خیال کے لیے میٹنگز اور دیگر اقدامات کئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.