علاقائی میڈیکل ایمرجنسی سروس کے مطابق مظاہرے میں زخمی 89 لوگوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا جن میں سے 60 برسیلونا میں زخمی ہوئے ہیں۔ باقی افراد لیئڈا، ٹیراگونا اور گرونا میں زخمی ہوئے ہیں۔
کیٹلونیا کے قانون اور نفاذ کرنے والی ایجنسی موسوس ڈی اسکواڈرانے بتایا کہ اس سلسلہ میں 31 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا نے اپنی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر برسیلونا کے احتجاجی مظاہروں کا ویڈیو ڈالا ہے، جن میں نظر آرہا ہے کہ پولیس میڈیا کے لوگوں کے خلاف طاقت کا استعمال کررہی ہے۔ ساتھ ہی مظاہرین بھی میڈیا کے لوگوں پر حملہ کررہے ہیں۔ اس ہفتہ کے شروع سے ہی مظاہرین کئی بار صحافیوں پر تیزاب سے حملہ کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ اسپین کی ایک عدالت نے سنہ2017 میں غیر سرکاری علاقائی آزادی کے ریفرنڈم میں کردار ادا کرنے والے 12آزادی حامی سیاستدانوں میں سے نو کو جیل کی سزا سنائے جانے کے خلاف پورے کیٹلونیا میں پیر سے مظاہرے ہورہے ہیں۔
اس دوران 200سیکورٹی حکام سمیت 650 لوگ زخمی ہوئے ہیں اور سیکورٹی اہلکاروں نے تقریباً 130 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔