ETV Bharat / international

فرانس میں لا اینڈ آرڈرمخالف مظاہرہ، متعدد پولیس اہلکار زخمی - Protest in France

فرانس میں نئے سکیورٹی قانون کے خلاف ملک گیر مظاہرے ہو رہے ہیں۔ ملک کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈیرمین نے کہا کہ ہفتے کے روز ملک میں نئے سکیورٹی قانون کے خلاف مظاہروں میں 37 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 29, 2020, 4:51 PM IST

فرانس میں منظور کئے گئے نئے سکیورٹی قانون کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں میں کم از کم 37 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ ملک کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈیرمین نے کہا کہ ہفتے کے روز ملک میں نئے سکیورٹی قانون کے خلاف مظاہروں میں 37 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

ویڈیو

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ 'ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق مظاہروں کے دوران 37 پولیس اہلکار اور دیگر سیکیورٹی فورسز زخمی ہوئے ہیں۔ میں ایک بار پھر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف ناقابل قبول تشدد کی مذمت کرتا ہوں'۔

پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس تشدد کے پیچھے بائیں بازو کا گروپ انٹیفا ہے۔انٹیفا کے ممبران عام طور پر سیاہ لباس زیب تن کرتے ہیں اور مظاہروں کے دوران ہلکے ہتھیار بھی رکھتے ہیں۔ یہ تنظیمیں پولیس فورس جیسے اداروں کے مخالفین تصور کئے جاتے ہیں اور وہ پولیس کے خلاف ہنگاموں میں ہلکے آتشیں اسلحہ استعمال کرتی ہیں۔

یہ نیا قانون دراصل پولیس افسران اور جینڈرعملہ (دوسرے سیکیورٹی اہلکاروں) کی شبیہ کو نقصان پہنچانے اوران کے پھیلاؤ کے خلاف ایک برس کی سزا اور 45،000 یورو جرمانہ کا التزام ہے۔ اس قانون کے حوالے سے صحافیوں میں بھی اختلاف رائے پایا گیا ہے اور پورے ملک میں اس پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

منگل کے روز فرانس کے ایوان زیریں میں یہ قانون پاس کیا گیا ، جس کے بعد ملک اور خاص طور پر پیرس میں مظاہرے ہورہے ہیں۔ حکومت کے مطابق اس قانون کو دھیان میں رکھتے ہوئے ، تصاویر کی تقسیم پولیس اہلکاروں کو ممکنہ طور پر جسمانی اور نفسیاتی نقصان پہنچا سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.