ETV Bharat / international

شہزادہ چارلس اپنے پوتے آرچی کو شہزادہ نہیں بننے دیں گے - news of britain

شاہی تخت کے اگلے وارث نے کہا ہے کہ ان کے بادشاہ بننے کے بعد میگن مارکل، شہزادہ ہیری اور ان کے دو سالہ بیٹے کو شاہی خاندان کے کلیدی افراد میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

Prince Charles
Prince Charles
author img

By

Published : Jun 24, 2021, 7:42 PM IST

بادشاہت کا دور قریب قریب ختم ہوگیا ہے، علامتی بادشاہت جاری ہے لیکن شاہی محلات کی چپقلش جاری ہے اور ملکہ الزبتھ کے بڑے صاحبزادے شہزادہ چارلس نے اپنے ایک بیان میں مبینہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے پوتے آرچی کو کبھی شہزادہ نہیں بننے دیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ڈیلی میل میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق شاہی تخت کے اگلے وارث نے کہا ہے کہ ان کے بادشاہ بننے کے بعد میگن مارکل، شہزادہ ہیری اور ان کے دو سالہ بیٹے کو شاہی خاندان کے کلیدی افراد میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ فلپ کی وفات پر عالمی رہنماؤں کا اظہارِ تعزیت

اپنے فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ شاہی خاندان کی تعداد کم کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ آرچی کبھی شہزادے کا لقب نہ حاصل کر سکیں۔

ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کے قریبی ذرائع سے منسوب خبر میں ڈیلی میل کا کہنا تھا کہ شہزادے چارلس نے جوڑے کو بتا دیا ہے کہ وہ بادشاہ بننے کے بعد اہم قانونی دستاویزات میں ترمیم کریں گے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.