ETV Bharat / international

پرنس چارلس کا دورہ بھارت، سکیورٹی سخت - صدرے جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کریں گے

برطانیہ کے پرنس چارلس بدھ کے روز اپنے دسویں دورے پر بھارت آرہے ہیں۔ اس موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ اس تعلق سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

برطانیہ کے پرنس چارلس
author img

By

Published : Nov 12, 2019, 1:26 PM IST

برطانیہ کے پرنس چارلس اپنے اس دو روزہ دورے کے دوران صدرے جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں وہ آب و ہوا کی تبدیلی اور مستقل مالیاتی نظام جیسے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ چارلس، بابا گرو نانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر گورودوارہ بھی جائیں گے۔

برٹش ہائی کمیشن کے مطابق پرنس چارلس کا یہ دسواں سرکاری دورہ ہے۔ اس دورے سے برطانیہ، بھارت تعلقات کو مزید مضبوطی حاصل ہوگی۔ میٹنگ میں پائیدار ترقی اور آب و ہوا کی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ کمیشن کے مطابق پرنس چارلس قومی راجدھانی دلی میں مختلف پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ سماجی ترقی کے شعبے میں اپنے واضح تعاون کے لیے ایک بھارتی فاتح کو کامن ویلتھ ’پوائنٹ آف لائٹ‘ کے انعام سے سرفراز کریں گے۔

Intro:Body:

try

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.