ETV Bharat / international

Prince Andrew Sex Allegations: شہزادہ اینڈریو جنسی زیادتی کیس میں 16 کروڑ ڈالر دیں گے - برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو کی خبر

پرنس اینڈریو نے ورجینیا گیفرے کے ساتھ عدالت سے باہر ایک سمجھوتہ کے تحت 1.6 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ گیفرے نے پرنس پر ان کے ساتھ 17 سال کی عمر میں جنسی استحصال کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ Prince Andrew Sex Allegations

Prince Andrew
شہزادہ اینڈریو
author img

By

Published : Feb 16, 2022, 10:57 PM IST

جنسی استحصال کے ایک مقدمے میں پھنسے ہوئے برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو نے متاثرہ فریقوں کی جانب سے عدالت کے باہر طے پانے والے تصفیے میں 1.6 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

شاہی خاندان سے متعلق ذرائع کے حوالے سے بدھ کو میڈیا رپورٹس میں یہ اطلاع دی گئی۔

پرنس اینڈریو نے ورجینیا گیفرے کے ساتھ عدالت سے باہر ایک سمجھوتہ کیا۔ گیفرے نے پرنس پر ان کے ساتھ 17 سال کی عمر میں جنسی استحصال کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ Prince Andrew Sex Allegations

امید کی جا رہی ہے کہ دونوں فریق 30 دنوں میں معاملہ حل کر لیں گے۔اس کے علاوہ پرنس اینڈریو تشدد کے متاثرین کی مدد کے لیے ایک تنظیم کو کافی رقم ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Prince Andrew Sex Allegations: برطانوی شہزادہ اینڈریو پر جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد

مقامی اخبار مرر نیوز پیپر کے مطابق اس میں سے صرف 2ملین پاؤنڈ ہی تنظیم کو دیے جائیں گے اور بقیہ 10 ملین پاؤنڈ (16 ملین ڈالر) ذاتی طور پر گیفرے کو جائیں گے۔

اخبار نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملکہ الزبتھ اور پرنس چارلس نے پرنس اینڈریو پر معاملہ طے کرنے کے لیے کافی دباؤ ڈالا تھا تاکہ یہ تنازع ملکہ کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات پر اثر انداز نہ ہو۔

معاہدے کے باوجود پرنس اینڈریو اب بھی مبینہ طور پر بے گناہی کا دعوی کر رہے ہیں اور عوامی زندگی میں واپس آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پرنس اینڈریو پر 38 سالہ گیفرے اور ان کے وکیل نے الزام لگایا تھا کہ جب وہ 17 سال کی تھیں تو ان پر مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی گئی۔ گیفرے ایک امریکی آسٹریلوی کارکن ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.