ہفتہ کے روز پرتگال میں کورونا وائرس کے 1،646 سے زائد نئے کیسز درج کیے گئے، جو کورونا وبا کے آغاز کے بعد سے روزانہ کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
گذشتہ 6 ہفتوں میں ملک میں نئے انفیکشن کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔
پرتگال میں 14 دنوں کے اندر ہر ایک لاکھ کی آبادی میں سے 115 افراد کورونا سے متاثر ہوتے ہیں، جو پڑوسی اسپین (308) اور فرانس (267) سے اب بھی کم ہے۔
ملک میں اب تک کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 86 ہزار 664 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 2 ہزار 80 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کاسکیس کے ساحل سمندر پر ایک شخص نے دوسری بار لگائے گئے لاک ڈاؤن کے خیال کو مسترد کر دیا۔
یہاں موجود 54 سالہ میگوئل مونٹیرو کا کہنا ہے کہ 'ہماری معیشت کا دوسری بار بند ہو جانا تباہ کن ثابت ہو گا'۔