عیسائی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا کہ دنیا میں جو بھی مسائل ہیں انھیں بہانے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئے۔
اٹلی کے شہر ویٹی کن سٹی میں کرسمس سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ دوسروں کی مدد کرنے سے پہلے دوسروں سے احترام کی امید نہ رکھیں۔ ہمسایہ و پڑوسی سے اچھے برتاؤ کے لیے اس کے اچھے ہونے کا انتظار نہ کریں۔
مرکزی تقریب سے خطاب میں پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ مت سوچیں کہ انسانیت سے محبت وقت کا ضیاع ہے، ہمت باندھیں، اعتماد مت کھوئیں اور امید کا دامن مت چھوڑیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کے لیے تحفہ بنیں، یہ عمل زندگی کو مقصد دیتا ہے۔