ETV Bharat / international

مائک پومپیو اور نیتن یاہو کے مابین بات چیت - سلامتی کے مسائل اور ایرانی انتظامیہ

امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا کہ 'انہوں نے اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے ساتھ سلامتی کے مسائل اور ایرانی انتظامیہ کی نقصاندہ پالیسیوں کا سامنا کرنے کی کوششوں سمیت علاقائی ترقی پر بات چیت کی۔'

فائل فوٹو
author img

By

Published : Oct 18, 2019, 11:58 PM IST

مسٹر پومپیو نے ٹوئٹ کیا کہ اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو اور میں نے ایرانی انتظامیہ کے نقصاندہ اثرات کا سامنا کرنے کی کوششوں، علاقائی ترقی اور اسرائیل کی سلامتی سے متعلق دیگر مسائل پر مثبت بات چیت کی۔

امریکی وزیرخارجہ نے ترکی کے دورے کے بعد اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔ اس درمیان مسٹر نیتن یاہو نے بھی امریکہ کی طرف سے اسرائیل کی مسلسل حمایت کرنے کے لئےمسٹر پومپیو کا شکریہ ادا کیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے ٹوئٹر پر کہا کہ امریکی وزیرخارجہ پومپیو کا یروشلم میں ایک مرتبہ پھر خیرمقدم ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے اور علاقائی امور اور ہمارے سامنے آنے والی مختلف چیلنجوں پر اہم بات چیت ہوئی۔ اسرائیل کی مسلسل حمایت کرنے کے لئے آپ اور صدر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

وزیراعظم دفتر نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیلی اتحاد مشکلوں سے باہر نکالنے میں مغربی ایشیا کی مدد کرسکتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.