ابھی دنیا میں کورونا وائرس کا خطرہ ختم بھی نہیں ہوا ہے کہ اب یہ سننے میں آرہاہے کہ مشرقی آسٹریلیا میں طاعون پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیاہے۔
مقامی آبادی گھروں میں گھستے، فصلوں کو تباہ کرتے ہزاروں چوہوں سے پریشان ہو گئے ہیں۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق ماحول میں ہر طرف پھیلی چوہوں کی بدبو نے جینا مشکل کردیا۔
اسپتالوں میں مریض بھی چوہوں کے کاٹنے سے محفوظ نہیں ہیں، یہاں بھی چوہوں کی خوب افزائش ہورہی ہے۔
شہری متوقع طوفانی بارشوں کو چوہوں کی آفت سے نجات کا ذریعہ قرار دے رہے ہیں۔
واضح ہو کہ آسٹریلیا میں بڑی آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی ہے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
(یو این آئی)