فلپائن کوسٹ گارڈ کے مطابق چھوٹے ساحلی جزیرہ بوراکے میں ڈریگن فورس ٹیم کی کشتی ٹریننگ کے دوران ڈوب گئی جس سی7 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔
ڈریگن فورس کی ٹیم بین الاقوامی مقابلے کی تیاری کے لیے وہاں تربیت میں مصروف تھی، کوسٹ گارڈ کے مطابق کشتی میں کل 21 افراد سوار تھے جبکہ 14افراد کو امدادی کارروائیوں سے بچا لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق چند افراد نے تیر کر اپنی جان بچائی۔