ETV Bharat / international

فائزر اور بایو این ٹیک نے یورپی یونین میں کورونا ویکسین رجسٹر کروانے کی درخواست دی - European Union

جرمنی کی بایو این ٹیک اور اس کی امریکی شراکت دارفائزر نے یورپی یونین میں کووِڈ 19 کے خلاف ویکسین کے رجسٹریشن کے لیے رسمی طور پر درخواست دی ہے۔ اگر یہ درخواست منظور ہو جاتی ہے تو یورپی یونین کے ممالک کو رواں برس کے اختتام سے قبل اپنی آبادی کا ٹیکہ کاری شروع کرنے کی اجازت مل جائے گی۔

سدف
سدف
author img

By

Published : Dec 1, 2020, 10:43 PM IST

جرمنی کی بایو فارمہ سیوٹیکل کمپنی بایو این ٹیک اور اس کی امریکی شراکت دار فائزر نے یورپی یونین (ای یو) میں کووِڈ۔19 کی ویکسین کے رجسٹریشن کے لیے رسمی طور پر درخواست دی ہے۔

دونوں کمپنیوں نے منگل کے روز جاری پریس ریلیز میں بتایا کہ اگر یہ درخواست منظور ہو جاتی ہے تو یورپی یونین کے ممالک کو رواں برس کے اختتام سے قبل اپنی آبادی کا ٹیکہ کاری شروع کرنے کی اجازت مل جائے گی۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ فائزر اور بایو این ٹیک نے کووِڈ-19 کے خلاف ایم آر این اے ویکسین کی مشروط مارکیٹنگ اتھارٹی کے لیے پیر کو ایک رسمی درخواست یورپین میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) کو سونپ دی ہے۔ فائزر اور بایو این ٹیک نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ ان کے ٹیکے 95 فیصد مؤثر ہیں۔

فائزر اور بایو این ٹیک نے کہا کہ انہوں نے آسٹریلیا، کینیڈا اور جاپان سمیت پوری دنیا میں درخواست دینا شروع کر دیا ہے اور مستقبل میں پوری دنیا کی دیگر ریگولیٹر ایجنسیوں کو دخواست پیش کرنے کا منصوبہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.