ETV Bharat / international

Partial Ceasefire in Ukraine: ماریوپول اور ولونواخہ سے لوگوں کا انخلا شروع

author img

By

Published : Mar 5, 2022, 3:57 PM IST

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری قائم کرنے کے لیے یوکرین کے علاقے ماریوپول اور ولونواخہ میں عارضی جنگ بندی شروع ہو گئی ہے، میڈیا آؤٹ لیٹ نے بتایا کہ جنگ بندی سے ماریوپول کے 440,000 لوگوں اور ولونواخہ کے 21,000 لوگوں کے انخلاء میں مدد ملے گی۔ Partial Ceasefire in Ukraine

courtesy The Kyiv Independent
بشکریہ دی کیف انڈیپینڈینٹ

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے ماریوپول اور ولونواخہ شہروں میں سات گھنٹے کی جنگ بندی شروع ہو گئی ہے تاکہ شہریوں کے انخلاء اور خوراک اور ادویات کی ترسیل کے لیے انسانی بنیادوں پر راہداری قائم کی جا سکے۔Partial Ceasefire in Ukraine

یوکرین کے ایک میڈیا دی کیف انڈیپنڈنٹ نے ٹویٹ کیا "انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری قائم کرنے کے لیے ماریوپول اور ولونواخہ میں عارضی جنگ بندی شروع ہو گئی ہے۔ یہ گزرگاہیں شہریوں کو نکالنے اور ان شہروں تک خوراک اور ادویات پہنچانے کا کام کریں گی جنہیں روسی حملہ آوروں نے دنیا سے منقطع کر دیا ہے"۔

14646021_thumbnail_3x2_ukriane.JPG
بشکریہ دی کیف انڈیپینڈینٹ

میڈیا آؤٹ لیٹ نے بتایا کہ جنگ بندی سے ماریوپول کے 440,000 لوگوں اور ولونواخہ کے 21,000 لوگوں کے انخلاء میں مدد ملے گی۔Russia Attacks Ukraine 10th day

اس نے ٹویٹ کیا "آج صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔ شہریوں کا انخلا صبح 11 بجے ماریوپول سے شروع ہوگیا ہے۔

قبل ازیں، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے مشیر میخائیلو پوڈولیاک نے بتایا کہ ماریوپول اور ولونواخہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انخلاء کی راہداریوں کو کھولنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Announces Ceasefire in Ukraine: روس اور یوکرین عارضی جنگ بندی پر متفق

انہوں نے ٹویٹ کیا "ماریوپول اور ولونواخہ میں، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انخلاء کی راہداریوں کو کھولنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، ان لوگوں سے بات چیت کی جارہی ہے جو انخلاء کے خواہش مند ہیں۔ فریقین نے گزرگاہوں کے علاقے میں عارضی طور پر فائرنگ بند کر دی"۔

یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب روسی وزارت دفاع نے ماریوپول اور ولونواخہ میں شہریوں کے انخلاء کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، اور مزید کہا کہ راہداریوں اور انخلاء کے راستوں پر یوکرین کے ساتھ اتفاق کیا گیا تھا۔

روسی افواج نے 24 فروری کو یوکرین میں فوجی آپریشن شروع کیا، تین دن بعد جب ماسکو نے یوکرین کے الگ ہونے والے علاقوں - ڈونیٹسک اور لوہانسک کو آزاد اداروں کے طور پر تسلیم کیا تھا۔

کیف کے ایک مذاکرات کار نے کہا کہ اب ایک ہفتے سے زائد عرصے سے جاری یوکرین-روس کے جنگ کے درمیان، یوکرین اس ہفتے کے آخر میں ماسکو کے حملے سے شروع ہونے والی لڑائی کو ختم کرنے کی کوشش کے لیے روسی حکام کے ساتھ مذاکرات کا تیسرا دور منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.