ETV Bharat / international

فرانس: کورونا وائرس کے سبب لوو میوزیم بند

لوو میوزیم کے ملازمین نے اس وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر ایک خصوصی میٹنگ میں اسے بند کرنے کا فیصلہ لیا۔

author img

By

Published : Mar 2, 2020, 12:13 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 3:34 AM IST

فرانس: کورونا وائرس کے سبب لوو میوزیم بند
فرانس: کورونا وائرس کے سبب لوو میوزیم بند

دراصل کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے فرانس کے مشہور لوو میوزیم کو اتوار کو بند کر دیا گیا۔

اس کے ملازمین نے اس وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر ایک خصوصی میٹنگ میں اسے بند کرنے کا فیصلہ لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 'حکومت نے اس مہلک وائرس کے تیزی سے ہو رہے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے گزشتہ ہفتہ میوزیم میں پانچ ہزار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی تھی۔'

'نیشنل لے پریسين' کے مطابق 'فرانس میں کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ملازمین کی صحت کے خدشات کو دیکھتے ہوئے میوزیم کے دروازے اتوار کی صبح بند کر دیئے گئے۔'

انتظامیہ نے میوزیم کے عملہ کو یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ 'ان کی تشویش جائز نہیں ہے، لیکن میوزیم کے 300 ملازمین میں سے 298 نے اپنے حقوق کا استعمال کرنے کا فیصلہ لیا اور کام کرنے سے منع کر دیا۔'

ہیلتھ ڈائریکٹر جنرل جیروم سولومن کے مطابق 'ملک میں 100 سے زیادہ افراد کورونا وائرس سےمتاثر ہوئے ہیں جن میں سے دو افراد کی موت ہو چکی ہے۔'

Last Updated : Mar 3, 2020, 3:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.