ETV Bharat / international

فرانس: مخالف سکیورٹی قانون احتجاج کے دوران 60 سے زائد زیرِ حراست - پولیس کو سحت مشکلات درپیش

فرانس میں سکیورٹی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے 60 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جس کے بعد عوام نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ اس دوران فرانسیسی پولیس کو سحت مشکلات درپیش ہیں۔

Over 60 people detained during anti-security law protests in France
فرانس: مخالف سیکیورٹی قانون احتجاج کے دوران 60 سے زائد زیر حراست
author img

By

Published : Dec 6, 2020, 10:27 AM IST

فرانس میں گزشتہ کئی دنوں سے نئے 'سکیورٹی قانون' کے خلاف بڑے زور و شور سے احتجاج جاری ہے۔ اسی ضمن میں فرانسیسی پولیس مظاہرین کو گرفتار کر رہی ہے۔

ویڈیو

فرانس کے مرکزی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینن نے بتایا کہ 'فرانسیسی پولیس نے ہفتے کے روز ملک بھر میں نئی ​​سکیورٹی قانون سازی کے خلاف مظاہروں کے دوران 64 افراد کو حراست میں لیا ہے'۔

اطلاع کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مظاہروں کے لگاتار دوسرے ہفتے بھی مظاہرے جاری ہیں۔

چند ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ مظاہرین سرکاری املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اس کے جواب میں مقامی پولیس ان پر آنسو گیس کا استعمال کر رہی ہے۔

Over 60 people detained during anti-security law protests in France
سیکیورٹی قانون کے خلاف فرانسیسی عوام سڑکوں پر

پیرس پولیس نے کہا ہے کہ ایک روز قبل دارالحکومت میں 30 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔

دارمینن نے ٹویٹ کیا کہ 'اس احتجاج سے فرانس کی قومی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچایا جارہا ہے'۔

'میں اپنے پولیس افسران اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کے لئے اپنی حمایت کا اظہار کرتا ہوں۔

عوام حکومت کے اس نئے قانون سے سخت ناراض ہیں

واضح رہے کہ پولیس متعدد بار مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کر چکی ہے۔

فرانس کے دیگر شہروں میں بھی اسی طرح کے مظاہرے کر رہے ہیں۔

  • سکیورٹی قانون کب بنایا گیا؟

گزشتہ 24 نومبر 2020 کو فرانسیسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں 'سکیورٹی قانون' کو منظوری دی گئی، جس کے بعد سے ملک بھر میں عوام کی جانب سے اس قانون کی مخالفت کی گئی، بالخصوص فرانس کے صحافیوں نے اس کے خلاف کھل کر مخالفت کی۔

  • سکیورٹی قانون کس لیے ہے؟

سکیورٹی قانون کے آرٹیکل 24 میں پولیس افسران اور دیگر سکیورٹی اہلکار سے متعلق ذاتی تفصیلات والی تصاویر اور ویڈیو کی شیئرنگ کے جرم میں ایک سال قید ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: فرانس میں لا اینڈ آرڈرمخالف مظاہرہ، متعدد پولیس اہلکار زخمی

اس قانون میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایسا کرنے پر 45،000 یورو (54،000 امریکی ڈالر) جرمانے کی سزا دی گئی ہے جو ممکنہ طور پر ان کے جسمانی اور نفسیاتی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.