ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: روسی حملے کے بعد نصف ملین سے زائد افراد یوکرین چھوڑ چکے ہیں

یوکرین پر روس کے حملے کے بعد مہاجرین کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کا کہنا ہے کہ جنگ کی وجہ سے اب تک 50 لاکھ سے زائد افراد یوکرین چھوڑ چکے ہیں۔Russia Ukraine War

over 5,00,000 refugees fled Ukraine since Russia's invasion says UN
روسی حملے کے بعد نصف ملین سے زائد افراد یوکرین چھوڑ چکے ہیں
author img

By

Published : Feb 28, 2022, 8:26 PM IST

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نے پیر کے روز کہا کہ گزشتہ ہفتے روس کے حملے کے بعد سے اب تک نصف ملین سے زائد افراد یوکرین چھوڑ چکے ہیں۔ Russia Ukraine War

اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزینوں کے امور (یو این ایچ سی آر) کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔

جنیوا میں قائم یو این ایچ سی آر کی ترجمان شبیہ منٹو نے کہا کہ یوکرین سے 2,81,000 افراد پولینڈ اور 84,500 سے زیادہ ہنگری میں، تقریباً 36,400 مالڈووا میں، 32,500 سے زیادہ رومانیہ میں اور تقریباً 30,000 سلوواکیہ میں داخل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باقی لوگ دوسرے ملکوں میں چلے گئے ہیں۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

یوکرین سے سینکڑوں پناہ گزینوں کو لے کر ایک اور ٹرین پیر کی صبح جنوب مشرقی پولینڈ کے شہر پرزیمیسل پہنچی ہے۔Russia Ukraine Tension

ٹرینیں جنگ زدہ یوکرین سے فرار ہونے والے پناہ گزینوں کو پولینڈ اور دیگر ممالک لے جا رہی ہیں۔ پولینڈ کے سرحدی محافظ نے بتایا کہ جمعرات سے اب تک یوکرین سے 2.13 لاکھ سے زائد افراد پولینڈ میں داخل ہو چکے ہیں۔

پیر کو ایک ویڈیو پیغام میں صدر ولودیمیر زیلینسکی نے کہا کہ "قابضین کی طرف سے ہر جرم، گولہ باری، ہمارے شراکت داروں اور ہمیں اور بھی قریب لاتی ہے۔"

over 5,00,000 refugees fled Ukraine since Russia's invasion says UN
روسی حملے کے بعد نصف ملین سے زائد افراد یوکرین چھوڑ چکے ہیں

انہوں نے روس پر مغرب کی طرف سے عائد پابندیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے روسی کرنسی کی قدر گری۔ زیلنسکی نے یورپی یونین سے کہا کہ وہ رکنیت کے لیے ایک خصوصی راستہ ہموار کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.