نیوزی لینڈ کے وزارت صحت نے اتوار کو بتایا کہ تصدیق شدہ اور ممکنہ معاملوں کو ملاکر ملک میں اس جان لیوا وائرس کے 1470 معاملے ہوگئے ہیں۔وہیں ملک میں ہفتے سے اتوار کے درمیان گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 1142 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔موجودہ وقت میں سات لوگ ہسپتال میں داخل ہیں،جن میں سے ایک شخص آئی سو یو میں داخل ہے۔
نیوزی لینڈ میں کل رات بھر میں 5966 افراد کے نمونوں کی لیب میں جانچ ہوئی ہے اور اس طرح سے ملک میں اب تک کُل 1.21لاکھ لوگوں کی جانچ ہوچکی ہے۔ملک میں 27 اپریل کی آدھی رات سے کووڈ -19 الرٹ سطح 4کو الرٹ سطح 3میں بدلا جائے گا۔
وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اشلے بلوم فیلڈ نے کہا ہے کہ ملک میں ایک دن میں سنگل نمبر میں معاملےسامنے آنا خوشی کی بات ہے۔اس کے باوجود انہوں نے لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔
ڈاکٹر بلوم فیلڈ نے کہا'ہم منگل کی صبح سے کوویڈ 19 الرٹ کو تیسری سطح پر کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔یہ بےحد اہم ہے کہ ہمیں اپنی کوشش کو سست نہیں کرنا ہے۔بھلے ہی یہ سبھی نئے معاملے موجودہ طبقے کے بنیادی معاملوں یا گروپوں سے جڑے ہوں یا غیر ملکی سفر کے نتیجہ میں سامنے آئے ہوں،لیکن نو معاملے ہر کسی کے لیے الرٹ سطح 4میں زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہیں'۔