اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ سنیچر کے روز پولیس کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کے سبب لندن میں 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔
یورپ کے متعدد شہروں میں سنیچر کو ہزاروں لوگوں نے جنسی تفریق کے خلاف ریلی نکالی اور اس دوران انہوں نے پولیس کی بربرتا کے خلاف بھی احتجاج کیا۔
پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پر اتر کر احتجاج کیا، بالخصوص لندن میں۔ اس دوران تشدد، ٹکراو اور پولیس پر حملے کے واقعات بھی سامنے آئے۔
یوکے کی داخلہ سکریٹری پریتی پٹیل نے سنیچر کو لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے خطرے کے دوران احتجاج نہ کریں۔
خیال رہے کہ امریکی ریاست مینیسوٹا کے مینیپولیس شہر میں 46 سالہ سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت کے بعد دنیا بھر میں 'بلیک لائیوز میٹر' کے بینر تلے مظاہرے ہو رہے ہیں۔
ان مظاہروں کے دوران کرسٹوفر کولمبس، ونسٹن چرچل اور ایڈورڈ کولسٹن سمیت دنیا بھر میں متعدد شخصیات کے مجسمے بھی گرائے گئے ہیں۔