لندن کےکرائیڈن علاقے میں میں چاقو زنی کی متعدد وارداتوں میں ایک شخص ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چاقو زنی کی یہ وارداتیں جمعہ کی شام پیش آئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف واقعات میں زخمی 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ علاقے میں سیکشن 60 نافذ کردیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس کو اسٹاپ اینڈ سرچ کے اضافی اختیارات بھی دے دیئے گئے۔ میٹ پولیس کا کہنا ہے کہ 2 افراد کو حراست میں لیا گیاہے اور واقعات کا آپس میں تعلق سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
پولیس کے مطابق علاقے میں تشدد کے مزید واقعات روکنے کے لئے اقدامات کئےگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 طالبان ہلاک