ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: ایک ہفتے کے دوران یوکرین سے ایک ملین سے زائد شہریوں کی نقل مکانی - ukraine refugee

روس یوکرین جنگ Russia Ukraine War کے درمیان مہاجرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اب تک ایک ملین سے زائد شہری ملک سے باہر جا چکے ہیں۔ جب کہ اس جنگ سے اب تک 227 عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں جس میں 15 بچے بھی شامل ہیں۔

one million fled from ukraine in a week amid war un refugee agency
ایک ہفتے کے دوران یوکرین سے ایک ملین سے زائد شہریوں کی نقل مکانی
author img

By

Published : Mar 3, 2022, 8:55 PM IST

اقوام متحدہ نے جمعرات کو کہا کہ یوکرین پر روسی حملے Russia Ukraine War کے درمیان صرف ایک ہفتے میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد یوکرین چھوڑ کر پڑوسی ممالک میں چلے گئے ہیں۔

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرانڈی نے کہا ’’ہم نے صرف سات دنوں میں 10 لاکھ شہریوں کو یوکرین سے پڑوسی ممالک نقل مکانی کرتے دیکھا ہے۔ یوکرین میں رہنے والے لاکھوں لوگوں کے لیے، وقت آ گیا ہے کہ بندوقیں خاموش ہو جائیں تاکہ انہیں جان بچانے والی انسانی امداد فراہم کی جاسکے‘‘۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوکرین میں روسی جارحیت سے اب تک 227 عام شہری ہلاک ہو ئے ہیں۔ اپنی رپورٹ میں اقوام متحدہ نے کہا کہ یوکرین میں روسی حملوں سے ہلاک افراد میں 15 بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: خیرسن شہر پر روس کا قبضہ، روسی وزارت دفاع کا فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

اقوام متحدہ نے کہا کہ یوکرین میں سویلین ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے، 24 فروری سے اب تک روسی حملوں میں 552 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ یوکرین کی ایمرجنسی سروس نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 2000 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یو این کے مطابق فضائی حملے، ملٹی لانچ راکٹ سسٹم اور ہیوی آرٹلری شیلنگ ہلاکتوں کا باعث بنی ہیں۔ یوکرین حکومت کے مطابق انہیں جنگ زدہ علاقوں سے معلومات کے حصول میں تاخیر کا سامنا ہے۔

دریں اثنا، ’دی کیو انڈیپنڈنٹ‘ کے مطابق، کینیڈا نے روسی توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے 10 افراد پر پابندی عائد کر دی ہے، جن میں توانائی کی دو کمپنیوں روزنیفٹ اور گیز پروم سے متعلق افراد بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Moscow over Ukraine War: روس کا مقصد یوکرین کو ناٹو میں شمولیت سے روکنا، روسی وزیر خارجہ

یوکرین پر روسی حملے کے آٹھویں دن جمعرات کی صبح کیف میں چار دھماکے ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وسطی کیف میں دو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ تیسرے اور چوتھے دھماکوں کی آواز کیف کے ڈرزبی ناروڈیو میٹرو اسٹیشن کے قریب سنی گئی۔

وہیں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ میں کہا کہ ایک ہفتے میں 9000 روسی مارے گئے ہیں۔

یوکرین پر اپنے جاری حملے Russia Attacks Ukraine میں پہلی دفعہ روس کی وزارت دفاع نے بدھ کو بتایا کہ اب تک اس کے 498 فوجی ہلاک اور 1,597 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.