ETV Bharat / international

شمالی اور جنوبی کوریا کے مابین سرحد پار سے رابطے کی ہاٹ لائن بحال

author img

By

Published : Jul 27, 2021, 5:18 PM IST

بین کوریائی ہاٹ لائنوں کی بحالی سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط کی بہتری اور ترقی کو فروغ ملے گا۔

North and South Korea restore severed cross border hotline

جنوبی کوریا اور ڈیموکریٹک عوامی جمہوریہ شمالی کوریا (ڈی پی آر کے) نے ایک سال سے زیادہ عرصے سے معطل اپنی سرحد پار رابطے کی ہاٹ لائنوں کو بحال کردیا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر بلیو ہاؤس نے منگل کے روز ایک بیان میں یہ اطلاع دی ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جے-ان اور ڈی پی آر کے سپریم لیڈر کم جونگ ان نے بین کوریائی روابط کو بحال کرنے کے معاملے پر بات کرنے کے لئے گزشتہ سال اپریل سے متعدد بار ذاتی خطوط کا تبادلہ کیا تھا۔ انہوں نے سب سے پہلے معطل بین کوریائی ہاٹ لائن کی بحالی پر اتفاق کیا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی اعتماد کو بحال کرنے اور تعلقات کو فروغ دینے کے لئے جلد از جلد تعلقات کو آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بین کوریائی ہاٹ لائنوں کی بحالی سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط کی بہتری اور ترقی کو فروغ ملے گا۔ اس سے جزیرہ نما کوریا پر فوجی کشیدگی کو ختم کرنے میں بھی خاطر خواہ مدد ملے گی۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے منگل کے روز ایک علیحدہ بیان میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے فوجی حکام اپنے باقاعدہ فون کالز کو دن میں دو بار 9 بجے اور مقامی وقت کے مطابق 16.00 بجے دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فی الحال فائبر آپٹک کیبل کے ذریعہ فکسڈ لائن فون کال اور دستاویزات کا تبادلہ کرنے کے لئے فیکس کرنا ایک عام آپریشن ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.