ETV Bharat / international

ماسکو میں یوم فتح کے لیے تیاریاں زوروں پر - روس میں کورونا وائرس

ماسکو میں یوم فتح کی پریڈ ہر برس 9 مئی کو منعقد کی جاتی ہے لیکن رواں برس کورونا وائرس کی وجہ سے یوم فتح کی تقریب کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔

روس
روس
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 4:13 PM IST

روس میں ان دنوں یوم فتح منانے کے لیے تیاریاں زور و شور پر ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے یوم فتح کی تقریب کو ملتوی کر دیا گیا تھا اور اب یہ تقریب 24 جون کو منعقد کی جائے گی۔

روس دوسری جنگ عظیم میں نازیوں کے خلاف اتحادی فتح کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے اس فوجی پریڈ کے لئے بھرپور تیاریاں کر رہا ہے۔

پریڈ کے دن قریب ہیں، اس بیچ فوجی جوان روس کے دارالحکومت ماسکو میں درجنوں ٹینکس اور بیلسٹیک میزائلس کے ساتھ پریڈ کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔

ماسکو میں یوم فتح کے لیے تیاریاں زوروں پر

سویت یونین کی جانب سے فتح کے جشن میں پہلی تقریب سنہ 1945 میں منائی گئی تھی۔

روس میں یوم فتح کے دن قومی چھٹی ہوتی ہے، اور فتح کے جشن میں منعقد کی جانے والی اس تقریب میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں۔

رواں سال روس میں 75واں یوم فتح منایا جائے گا، روس حکومت نے ملک میں کووڈ-19 کیسز پر قابو پانے کے بعد کام کاج میں تھوڑی ڈھیل دی ہے۔

تازہ اپڈیٹس کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 5 لاکھ 28 ہزار 964 افراد متاثر پائے گئے ہیں، کیسز کی موجودہ تعداد کے ساتھ روس عالمی صطح پر کورونا وائرس کیسز میں تیسیرے مقام پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.