ETV Bharat / international

نیوزی لینڈ میں آئندہ برس کورونا ٹیکہ کاری کا آغاز ہوگا

نیوزی لینڈ میں کورونا ٹیکہ کو آئندہ برس دوسری سہ ماہی میں صف اول کے ملازمین کو دیے جانے کے آثار ہیں۔ اس کے بعد سال کی دوسری ششماہی میں عوام کے لیے ٹیکہ کاری شروع کی جائے گی۔

new zealand plans vaccine roll out in second half of 2021
نیوزی لینڈ میں آئندہ برس کورونا ٹیکہ کاری کا آغاز ہوگا
author img

By

Published : Dec 17, 2020, 5:31 PM IST

نیوزی لینڈ آئندہ برس دوسری ششماہی میں کورونا وائرس کے خلاف بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری شروع کرے گا۔

نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اولین ترجیح صف اول کے کارکنان اور ضروری خدمات والے ملازمین کی ٹیکہ کاری کرنی ہوگی جو کووڈ 19 سے سب سے زیادہ خطرے کی زد میں ہیں۔ ٹیکے کو آئندہ برس دوسری سہ ماہی میں صف اول کے ملازمین کو دیے جانے کے آثار ہیں۔ اس کے بعد سال کی دوسری ششماہی میں عوام کے لیے ٹیکہ کاری شروع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ محمد بن زید اور عبد الفتاح السیسی کے درمیان ملاقات

حکومت نے ملک کے لیے ایکسٹرازینیکا اور نوواویکس کے ساتھ بالترتیب 76 لاکھ اور 1.72 کروڑ کورونا ٹیکہ دستیاب کرائے جانے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس سے قبل حکومت فائزر اور بائیواینٹیک کے ذریعہ تیار کردہ ٹیکوں کو خریدنے کے لیے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

نیوزی لینڈ میں کورونا انفیکشن کے 2100 معاملے ہیں اور 25 کورونا مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.