عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کرکے 19468 ہو گئی ہے جبکہ اس سے متاثر افراد کی تعداد 152271 تک پہنچ گئی ہے۔
پوری دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ موت اٹلی میں ہوئی ہے۔
اٹلی کے شہری سکیورٹی محکمہ کے سربراہ اینجیلو بوریلی نے ہفتہ کو ٹیلی ویژن پرایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 619 افراد کی موت ہوئی ہے۔
جمعہ کے مقابلے میں ہفتہ کو مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیر صحت بوریلی کے مطابق ہفتہ کو اٹلی میں کورونا وائرس کے چار ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب تک مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 15،22،71 ہو گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ان متاثرین میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے یا جو بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کے 30،455 مریض بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
اس انفیکشن کو روکنے کے لئے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کو تین مئی تک کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔
قابل غور ہے کہ اٹلی میں 21 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔خیال رہے اٹلی کاصوبہ لومبارڈی اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔