ETV Bharat / international

پاکستانی دہشت گرد تنظیموں سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ٹھوس کارروائی کی ضرورت - etv bharat urdu

بھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی (26 نومبر 2008) میں دہشت گردانہ حملے کے 13 سال اور فرانسیسی دارالحکومت پیرس (نومبر 2015) میں دہشت گردانہ حملے کے چھ سال مکمل ہوئے ہیں۔

پاکستانی دہشت گرد تنظیموں سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ٹھوس کارروائی کی ضرورت
need for concrete action against all forms of terrorism, including terrorist organizations in pakistan
author img

By

Published : Nov 18, 2021, 7:02 AM IST

فرانس کی راجدھانی پیرس میں دہشت گردانہ حملے پر آئین ہند فرانس ورکنگ گروپ کی 15ویں میٹنگ کے دوران دونوں ممالک نے القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان کی دہشت گرد تنظیموں لشکر طیبہ، جیش محمد اور حزب المجاہدین سمیت تمام قسم کے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف ٹھوس کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔

اس میٹنگ کی صدارت وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری (انسداد دہشت گردی) مہاویر سنگھوی اور فرانسیسی وزارت خارجہ میں اسٹریٹجک امور، سلامتی اور تخفیف اسلحہ برائے یورپ اور خارجہ امور کے ڈائریکٹر فلپ برٹوکس نے کی۔ جس میں دونوں ممالک کے سینئر حکام اور ماہرین نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران، حکام نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری، خاص طور پر ہند-بحرالکاہل خطے میں دہشت گردی کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ اس سال نومبر میں بھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی (26 نومبر 2008) میں دہشت گردانہ حملے کے 13 سال اور فرانسیسی دارالحکومت پیرس (نومبر 2015) میں دہشت گردانہ حملے کے چھ سال مکمل ہوئے ہیں۔ ایسے میں دونوں ممالک نے ان حملوں میں مارے گئے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر میکرون کو شخص نے مارا انڈا، دیکھیں ویڈیو

ایک سرکاری بیان میں دونوں ممالک نے سرحد پار دہشت گردی سمیت تمام قسم کی دہشت گردی کی سرگرمیوں کی مذمت کی اور عالمی دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنے کا عزم کیا۔ ساتھ ہی دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کے تمام ممالک کو اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ان کے ملک سے کوئی بھی تنظیم کسی ملک کے خلاف منصوبہ بندی اور دہشت گردانہ حملے نہ کر سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام ممالک کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ کوئی دہشت گرد ان میں پناہ یا تربیت حاصل کرنے کے قابل نہ ہو۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.