ETV Bharat / international

افغانستان سے نیٹو فوجیوں کے انخلا کا اعلان

author img

By

Published : Apr 15, 2021, 2:05 PM IST

نیٹو کے سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے بدھ کے روز کہا کہ "ہم یکم مئی سے نیٹو ریزولیوٹ سپورٹ فورسز کی واپسی کا آغاز کریں گے۔

NATO
NATO

افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے متعلق امریکی صدر جوبائیڈن کے اعلان کے بعد اب نیٹو نے بھی اپنے فوجیوں کا افغانستان سے انخلا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹو کے سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ انہوں نے افغانستان سے اپنے تقریباً 7 ہزار فوجیوں کے انخلا کا فیصلہ بائیڈن انتظامیہ کے فیصلے کے ساتھ کیا ہے۔

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ یہ انخلا "کچھ ہی مہینوں میں" مکمل ہوجائے گا لیکن انہوں نے بائیڈن کے ذریعہ 11 ستمبر کے دہشت گردی کے حملوں کی 20 ویں برسی کا ذکر نہیں کیا۔

اسٹولٹن برگ نے بدھ کے روز کہا کہ "ہم یکم مئی سے نیٹو ریزولیوٹ سپورٹ فورسز کی واپسی کا آغاز کریں گے۔

"ہم اپنے تمام فوجیوں کی واپسی کو چند مہینوں میں مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ "ہم اکٹھے افغانستان گئے تھے، ہم نے ایک ساتھ کام کیا اور ہم وہاں سے نکلنے میں بھی متحد ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو افواج کے انخلا پر کسی طرح کے حملے کیے جانے پر اتحاد کی طرف سے مضبوط اور زبردست رد عمل دیا جائے گا۔

اسٹولٹن برگ نے اس فیصلے کا انکشاف بائیڈن کے افغانستان انخلا کے متعلق منصوبوں کا باقاعدہ اعلان کرنے کے بعد اور برسلز واقع نیٹو ہیڈکوارٹر میں سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن اور سیکریٹری دفاع لوئیڈ آسٹن سے ملاقات کے بعد کیا۔

بلنکن اور آسٹن نے اس دن اتحاد کے 30 ممبران کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ افغانستان میں نیٹو کی مستقبل کی موجودگی پر تبادلہ خیال کیا۔

اسٹولٹن برگ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں بلنکن اور آسٹن دونوں نے اس بات کو دہرایا کہ یہ اتحاد ایک ساتھ افغانستان میں داخل ہوا تھا اور ایک ساتھ ہمارے فوجیوں کا انخلا عمل میں لایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.