بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 2+2 وزارتی مذاکرات کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے آج آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کے ساتھ علاقائی اور آئندہ کواڈ میٹنگ سے متعلق امور پر بات چیت کی۔
بدھ کو ایک ٹویٹ پیغام میں وزیر اعظم نے کہا، "میرے دوست اسکاٹ موریسن سے بات کرکے خوشی محسوس کررہا ہوں۔ ہم نے انڈیا آسٹریلیا کمپوزٹ اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں ہونے والی تیز رفتار پیش رفت کا جائزہ لیا۔ حالیہ ٹو پلس ٹو پر بھی بات چیت ہوئی۔ ہم نے علاقائی پیش رفت اور آئندہ کواڈ میٹنگ کے بارے میں بھی بات کی"۔
یہ بھی پڑھیں: پیرالمپک میں میڈل جیتے والوں سے وزیراعظم نے ملاقات کی
قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور دفاع کے درمیان گزشتہ اتوار کو یہاں ٹو پلس ٹو مذاکرات ہوئے۔ اس میٹنگ میں دونوں ممالک نے افغانستان میں بر سرِ اقتدار طالبان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہو۔
یو این آئی