ETV Bharat / international

ناروے مسجد کے حملہ آور پر قتل کا مقدمہ

author img

By

Published : Aug 11, 2019, 1:48 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 3:31 PM IST

ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے نواح میں واقع النور اسلامک سینٹر میں داخل ہو کر ایک شدت پسند نے فائرنگ کی جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ حملہ آور کے گھر سے ایک خاتون کی لاش بھی برآمد کی گئی ہے۔

ناروے مسجد کے حملہ آور پر قتل کا مقدمہ

حملہ آور کو گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں اوسلو میں اسسٹنٹ پولیس چیف رون سکجولڈ نے بتایا کہ 'مبینہ حملہ آور 'لگ بھگ 20 برس کا ہے اور وہ ناروے کا شہری ہے۔'

ان کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور پر اپنے ایک رشتے دار کو قتل کرنے کا شبہ بھی ہے۔
پولیس اسے ایک مشکوک ہلاکت سمجھ رہی ہے، ہلاک ہونے والی خاتون اس مشتبہ شخص کی رشتہ دار بتائی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا مسجد پر حملہ کرنا ایک انفرادی فعل تھا اور اس وقت وہ اکیلا تھا۔
مسجد کے ڈائریکٹر نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ مسجد میں مسلح شخص کے حملے میں زخمی ہونے والا شخص 75 برس کا ہے اور وہ مذہبی اجتماع کا حصہ تھا۔
مسجد کے ڈائریکٹر عرفان مشتاق نے مقامی اخبار کو بتایا کہ 'ہماری ایک رکن کو ایک سفید فام شخص نے گولی ماری۔ حملہ آور ہیلمیٹ اور یونیفارم پہنا ہوا تھا۔'
عرفان مشتاق نے مقامی چینل ٹی وی 2 کو بعد ازاں بتایا کہ 'حملہ آور کے پاس دو شاٹ گنز جیسے ہتھیار اور ایک پستول تھا۔ وہ ایک شیشے کے دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوا اور گولیاں چلائیں۔'
انہوں نے بتایا کہ 'حملہ آور جسم پر زرہ بکتر پہنے ہوئے تھا اور مسجد میں موجود لوگوں نے اسے پولیس کی آمد سے قبل ہی پکڑ لیا تھا۔'
روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ مسجد پر حملے کے بعد ناروے کی اس مسجد میں اضافی سکیورٹی کے اقدامات کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز میں کرائسٹ چرچ مسجد پر حملے میں 51 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 26, 2019, 3:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.