بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کینیڈا کے سوئمنگ پول میں ڈوبنے سے ایک بھارتی انجینئر اور اس کے بیٹے کے ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشنر وکاس سروپ سے جلد از جلد لاشوں کو بھارت بھیجنے کے انتظامات کے لیے کہا۔
وزیر خارجہ نے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیا، جس میں کہا گیا کہ پیسے کی کمی کی وجہ سے لاشوں کو نہیں لایا جا سکا۔
محترمہ سوراج نے لاشوں کو بھیجے جانے کی دیری پر ناراضگی ظاہر کی اور کہا: 'وكاس! مجھے یہ پڑھ کر خوشی نہیں ہوئی۔ بھارتی شہریوں کی لاشوں کو بھیجنے کے معاملے میں پیسے کا انتظار نہیں کرنا چاہئے۔ براہ مہربانی بغیر تاخیر کئے لاشوں کوہندوستان بھیجنے کا انتظام کریں۔'
اطلاعات کے مطابق ایک سوئمنگ پول میں ڈوب کے واقعہ میں ہندوستانی انجینئر رام نواس مشرا اور ان کے چھوٹے بیٹے ہلاک ہو گئے تھے۔بڑے بیٹے کی حالت نازک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ اطلاعات کے مطابق رام نواس اترپردیش کے رہنے والے تھے ۔