ETV Bharat / international

سربیا میں پہلے مرحلے میں سات لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین

سربیا کے وزیر صحت میرساد زیریلیک نے اطلاع دی ہے کہ سربیا کے سات لاکھ بیس ہزار افراد کو کورونا وائرس سے بچاو کے لیے فائزر / بایوانٹیک اور اسپوتنک ویکسین دی جائے گی۔

author img

By

Published : Jan 11, 2021, 1:10 PM IST

سربیا میں پہلے مرحلے میں سات لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین
سربیا میں پہلے مرحلے میں سات لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین

یورپی خطۂ بلغان میں واقع سربیا کے وزیر صحت میرساد زیریلیک نے اطلاع دی ہے کہ سربیا کے سات لاکھ بیس ہزار افراد کو کورونا وائرس سے بچاو کے لیے فائزر / بایوانٹیک اور اسپوتنک ویکسین دی جائے گی۔

وزیر صحت میرساد اور وزیر اعظم اینا برینبیک نے دارالحکومت بلغراد کے اسپتال کا ایک ساتھ دورہ کیا۔

اس دورے کے دوران وزیر صحت زیرییلک نے کہا’’آئندہ سات سے 10 دن میں بزرگوں کے دیکھ بھال کے مراکز، ہیلتھ کارکنان ، ملازمین اور وارڈوں میں ٹیکہ کاری مکمل ہوجائیں گے'

انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ' پہلے مرحلے میں سات لاکھ 20 ہزار افراد کو ویکسین فراہم کی جائے گی'۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے اگلے مرحلے میں مختلف بیماریوں سے متاثر 75 سال سے زیادہ عمر کے سبھی شہریوں کو اور 64 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کو کورونا ویکسین دی جائے گی۔

انہوں نے کہا’’ہم توقع کرتے ہیں کہ اسپونتک وی کے پانچ لاکھ ویکسین ملیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی ہم نے چین کے ’سنوفرم‘ کے ساتھ 8 لاکھ ویکسین کے لئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں‘‘۔

ادھر، میکسیکو میں کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ ریاست تاناؤلپاس کی ہیلتھ سکریٹری گلوریا مولینا گیمباؤ نے اس بات کی اطلاع دی۔

حکام کے مطابق اس نئے اسٹرین کا کیس ایک بین الاقوامی مسافر میں پایا گیا ہے جو 29 دسمبر کو یہاں آیا تھا۔

اس تعلق سے سکریٹری صحت نے بتایا کہ اس مسافر کے علاوہ اس طیارے میں موجود تمام مسافروں اور عملے کے ممبروں کا ٹسٹ منفی آیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں برطانیہ میں کورونا کا ایک نیا اسٹرین پایا گیا تھا ، جو کورونا وائرس سے 70 فیصد زیادہ متعدی ہے اور لوگوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

اس کے بعد بہت سے ممالک نے برطانیہ سے آنے اور جانے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.