ETV Bharat / international

فرانس میں کورونا کے 25 ہزار سے زائد نئے کیسز

author img

By

Published : Oct 17, 2020, 2:40 PM IST

فرانسیسی صدر امینویل میکخواں نے دارالحکومت پیرس سمیت ملک کے کئی بڑے شہروں میں کورونا کی روک تھام کیلئے جمعہ سے رات میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شہروں میں رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو کا اطلاق ہوگا۔

فرانس میں کورونا کے 25 ہزار سے زائد نئے کیسز
فرانس میں کورونا کے 25 ہزار سے زائد نئے کیسز

فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس (کووڈ 19) کے25،085 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 8،76،118 ہوگئی ہے۔

جمعہ کے روز فرانس کے محکمہ صحت نے یہ اطلاع دی۔ اسی عرصہ کے دوران 122 افراد کی اموات سے سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 33،324 افراد ہو گئی۔

ایک روز قبل فرانس میں کوروناوائرس کے 30،621 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ فرانس میں کوروناوائرس کے 9،986 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، جن میں سے 1785 کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمینیا - آذربائیجان تنازع کے حوالہ سے سلامتی کونسل کی میٹنگ

فرانسیسی صدر امینویل میکخواں نے دارالحکومت پیرس سمیت ملک کے کئی بڑے شہروں میں کورونا کی روک تھام کیلئے جمعہ سے رات میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شہروں میں رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو کا اطلاق ہوگا۔

کرفیو نافذ کرنے کے لئے تقریباً 12،000 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں پر فی کس 135 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

جو شخص تین بار سے زیادہ کرفیو قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے اسے چھ ماہ قید اور 3750 یورو جرمانہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.