ETV Bharat / international

روس میں کورونا کے 23 ہزار سے زائد نئے کیسز

اب ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6078522 ہوگئی۔

author img

By

Published : Jul 23, 2021, 7:17 PM IST

More than 23,000 new covid positive cases reported in Russia

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روس میں کورونا وائرس کے 23811 نئے متاثرین رپورٹ ہوئے جب کہ ایک دن پہلے 24471 کیس درج ہوئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6078522 ہوگئی۔

فیڈرل رسپانس سینٹر نے جمعہ کے روز بتایا کہ کل 85 روسی خطوں میں کورونا وائرس کے 23811 متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے 2495 افراد کوئی علامت نہيں ہے۔ ماسکو میں ایک ہی دن میں انفیکشن کے سب سے زیادہ 3425 متاثرین رپورٹ ہوئے، جو ایک دن پہلے ہی 4287 تھے۔ اس کے بعد روسی راجدھانی خطے میں 1965 اور سینٹ پیٹرسبرگ میں 1940 متاثرین درج کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Forced Landing in Russia: روس میں چھوٹے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

رسپانس سنٹر نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران، کورونا وائرس کی وجہ سے 795 افراد فوت ہوگئے، جس سے مرنے والوں کی کل تعداد 152296 ہوگئی ہے۔ ایک دن پہلے، 796 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس دوران صحتیاب ہونے والے 22547 مریضوں کو ملک بھر کے اسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیا ہے، اور ان افراد کی تعداد بڑھ کر 5450004 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.