عالمی وبا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس کے انفیکشن سے ہلاک شدگان کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر کے 21645 ہو گئی ہے جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 165155 تک پہنچ گئی ہے۔
پوری دنیا میں کورونا سے امریکہ کے بعد سب سے ز ائد ہلاکتیں اٹلی میں ہی ہوئی ہیں۔ اٹلی کے شہری سکیورٹی محکمہ کے سربراہ ینجیلو بوریلي نے بدھ کو ٹیلی ویژن پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 578 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
منگل کے بمقابلہ بدھ کو ہلاکتوں کی تعداد میں کچھ کمی آئی ہے۔ مسٹر بوریلي کے مطابق بدھ کے روز اٹلی میں کورونا وائرس کے دو ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب تک متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 165155 ہو گئی ہے۔
ان متاثرین میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے یا جو مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں اب تک کورونا کے 38092 مریض مکمل صحت یا ب ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
اس انفیکشن کو روکنے کے لئے ملک میں نافذ ملک گیر لاک ڈاؤن کو 3 مئی تک توسیع کر دی ہے لیکن اس دوران کچھ ضروری اشیا کی دوکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
واضح ر ہے کہ اٹلی میں 21 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ اٹلی کا صوبہ لومباردیہ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔